News Views Events

یواے ای سے جو پیار ملا وہ کہیں اور نہیں ملا، سکندر رضا

0

ابوظہبی(رابطہ نیوز)پاکستان نژاد زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا کے لیے ابوظبی ٹی 10 کے ساتویں ایڈیشن میں اپنا پسندیدہ کھیل کھیلنے کا ایک اور موقع ہے۔ رضا گزشتہ چند برس سے ‘کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ کا حصہ ہیں اور مقامی شائقین میں بڑے پیمانے پر مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔
گزشتہ سیزن میں دائیں ہاتھ کے بلے باز کو چنئی بریوز کے کپتان تھے ان کی پوزیشن اس سیزن میں بھی برقرار ہے۔
سکندررضا نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات گھر سے دور میرے گھر کی طرح محسوس ہوتا ہے۔ مجھے دنیا کے اس حصے میں بہت پیار اور احترام ملتا ہے. میں نے بہت سے اچھے دوست بنائے ہیں جو میرا خاندان بن گئے ہیں۔ ہم اکثر ایک ساتھ وقت گزارتے ہیں اور رابطے میں رہتے ہیں، اور اس لئے، میں واقعی اس شہر میں اپنے وقت سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔رضا نے ابوظبی میں کرکٹ شائقین کی بھی تعریف کی اور وضاحت کی کہ کس طرح ان کی موجودگی سیزن کے دوران کھیل کو دلکش بناتی ہے۔
انہوں نے بہترین سہولیات فراہم کرنے پر ابوظبی کرکٹ کی بھی تعریف کی۔رواں سیزن میں چنئی بریوز کے کپتان سکندر رضا نے اس ماہ کے اوائل میں 2023 پلیئرز ڈرافٹ میں ٹیم کی نمائندگی کی اور اپنی ٹیم کو اسٹریٹجک انتخاب کرنے میں مدد کی۔ چنئی بریوز نے ڈرافٹ میں اپنے بولنگ اٹیک کو مضبوط کیا اور انگلینڈ کے فاسٹ بولر سیم کک اور جنوبی افریقہ کے تجربہ کار اسپنر عمران طاہر کے ساتھ ساتھ ایشین سپر اسٹار کے طور پر ٹیم میں شامل ہونے والے پاکستانی حسن علی کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.