چین کا غزہ کو ہنگامی انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان
بیجنگ ()
چائنا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے ترجمان نے کہا ہے کہ فلسطین اسرائیل تنازع کی وجہ سے انسانی صورتحال تیزی سے بگڑنے پر بڑی تعداد میں انسانی ہلاکتوں پر چین کو بے حد افسوس ہے ۔جمعرات کے روز ترجمان نے کہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے چینی حکومت نے بالترتیب فلسطین نیشنل اتھارٹی اور مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے ذریعے 10 لاکھ ڈالر کی نقد امداد فراہم کی ہے ۔ اس کے بعد چین غزہ کی پٹی کو خوراک، ادویات اور دیگر ہنگامی انسانی مادی امداد فراہم کرے گا جس کی مالیت 15 ملین یوان ہے تاکہ غزہ میں تنازع سے متاثرہ لوگوں کی مدد کی جا سکے۔