News Views Events

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی

0

نیویارک(نیوزڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں دو فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع پر قابو پانے کی کوششوں میں سفارتی کوششیں تیز ہو گئیں، جس سے سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ کے بارے میں سرمایہ کاروں کے خدشات کم ہوگئے۔
اس سے پیر کے روز تیل کی قیمتوں میں دو فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی۔ برنٹ خام آئل کے مستقبل کے سودوں میں 2.02 ڈالر یا 2.2 فیصد کمی ہوئی اور یہ 90.14 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوئے۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 2.19 ڈالر یا 2.5 فیصد کم ہو کر اس کی فروخت 85.89 ڈالر فی بیرل رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.