ہانگ چو ایشین پیرا گیمز ،تاریخ کے بہترین ایشین پیرا گیمز ہوں گے، پیرا لمپک کمیٹی
ایشین پیرا لمپک کمیٹی کے چیئرمین ماجد رشید نے چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ہانگ چو ایشین پیرا گیمز تاریخ کے بہترین ایشین پیرا گیمز ہوں گے۔ فرسٹ کلاس ایشین پیرا گیمز ویلیج، مختلف کھیلوں کی سہولیات اور ٹرانسپورٹ کےمکمل نظام سمیت تمام ضروری اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔ جب آپ فرسٹ کلاس سہولیات فراہم کرتے ہیں تو کھلاڑی اپنی بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے خصوصی افراد کے کھیلوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چین کے رہنماؤں کا ماننا ہے کہ خصوصی افراد کے لیے ورزش بہت اہم ہے ،چین خصوصی افراد کے اسکول جانے ،کھیلنے کودںے اور زندگی جینے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ 2007میں انہوں نے شنگھائی میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ سمر گیمز میں حصہ لیا تھا ، 2008 میں بیجنگ میں ہونے والے پیرا لمپکس میں حصہ لیا، 2010 میں گوانگ چو میں ہونے والے ایشین پیرا گیمز اور 2022 کے سرمائی پیرا لمپکس میں بھی حصہ لیا تھا اور اب ہانگ چو میں ہونے والے سب سے بڑے ایشین پیرا گیمز میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ 2007 تا 2023 سب سے بڑی کامیابی ہے جو انہوں نے دیکھی ہے۔ ان کی رائے میں دوسرے ممالک اتنے کم وقت میں کھیلوں کےاتنے زیادہ مقابلوں کی میزبانی نہیں کر سکتے ہیں۔ چین نے خصوصی افراد کے لیے جو کچھ کیا ہے اس پر ہم سب کو فخر ہے۔اس ملک کے لوگوں نے خصوصی افراد کے لیے کھیلوں کو ترقی دی ہے۔