News Views Events

مینار پاکستان پر سب سے بڑا جلسہ ،مسلم لیگ ن نے نئی تاریخ رقم کردی

0

لاہور (نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن نے مینار پاکستان پر سب سے بڑا شو کیا ہے اور لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسے کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ نواز شریف کی واپسی کو شاندار بنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کے جلسے میں عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ،جلسہ گاہ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ موجود تھے۔ جلسہ گاہ کے باہر بھی 40 سے 50 ہزار لوگ موجود تھے،کل اعتبار سے یہ ن لیگ کا ایک انتہائی کامیاب جلسہ قرار دیا جا سکتا ہے ،جو خود ن لیگ کا پنجاب کی تاریخ میں اب تک کا سب سے بڑا جلسہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی نے ن لیگ میں ایک نئی روح تو پھونک ہی دی ہے، سیاست کا رُخ بھی تبدیل ہونے والا ہے۔ عمران خان کی مقبولیت کی کو ایک بڑا دھچکا تو لگا ہے؛ نواز واپسی نے عمران خان کا بڑا سیاسی توڑ بھی نکالا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.