News Views Events

ملک میں امن لوٹ آیا، مریم اورنگزیب نے نواز شریف کی کبوتر والی ویڈیو پوسٹ کر دی

0

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے مینار پاکستان جلسہ کی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے کبوتر پکڑا ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں مریم اورنگزیب نے کیپشن لکھا ہے کہ "ملک میں امن لوٹ آیا، الحمد للہ”۔
واضح رہے کہ نواز شریف کے خطاب کے دوران کئی کبوتر ڈائس پر آ بیٹھے، جن میں سے ایک کبوتر مائیک پر بیٹھ گیا، جس کو نواز شریف نے ہاتھ میں اٹھا کر اڑا دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.