پاکستان فلسطینی بچوں کی حفاظت کیلئے عالمی دنیا میں آواز بلند کرے: چودھری شجاعت
لاہور (این این آئیٞ) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی بچوں کی حفاظت کیلئے عالمی دنیا میں اپنی آواز بلند کرے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اگر اس وحشیانہ جنگ میں شریک نہیں ہوسکتا تو کم از کم فلسطینی معصوم بچوں کی حفاظت کے لئے اس کو عالمی دنیا میں اپنی آواز بلند کرنی چاہئے، اس جنگ میں بڑی تعداد میں فلسطینی معصوم بچے، خواتین اور مرد شہید ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمی فلسطینیوں کو جنگی علاقوں سے نکالنے اور علاج کے اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ زخمی فلسطینیوں کو بحری جہازوں کے ذریعے نکلوا کر ان کا علاج کروایا جائے۔چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ تباہی کی تصاویر دیکھی نہیں جاسکتیں۔