مسلم لیگ ق کا پنجاب کے تمام حلقوں سے امیدوار کھڑے کرنے کااعلان
لاہور: پاکستان مسلم لیگ نے پنجاب کے تمام حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرنے کااعلان کردیا۔جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں چوہدری وجاہت حسین ، چوہدری سالک حسین ، چوہدری شافع حسین ، چوہدری نعیم رضا کوٹلا ودیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع گجرات کے حوالے سے معاملات پر بات چیت کی گئی اور عام انتخابات میں مل کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پاکستان مسلم لیگ عام انتخابات میں گجرات کے تمام حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی ،پاکستان مسلم لیگ پورے پنجاب میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیاگیاکہ پاکستان مسلم لیگ جیت کر ملک سے کرپشن کا مکمل خاتمہ کرے گی، ملک سے مہنگائی ، بے روزگاری ، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرے گی ،پاکستان مسلم لیگ کا ایجنڈا عوام کو ریلیف دینا ہے۔