نوازشریف کی واپسی کے پلان میں تبدیلی ،طیارہ کہاں لینڈ کرےگا؟
اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف 21اکتوبر کی شام کو لاہور کی بجائے دبئی سے اسلام آباد پہنچیں گے جس کے بعد وہ اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوں گے جہاں وہ مینار پاکستان میں جلسہ عام سے خطاب کریں ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ نوازشریف 21اکتوبر کی شام کو لاہور کی بجائے دبئی سے اسلام آباد پہنچیں گے جس کے بعد وہ اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوں گے جہاں وہ مینار پاکستان میں جلسہ عام سے خطاب کریں ۔
Mian Nawaz Sharif will reach Islamabad in the afternoon of Saturday 21st October 2023 and will later leave for Lahore to address the Jalsa at Minar-e-Pakistan, InnshaAllah.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October 19, 2023
دوسری جانب نواز شریف آج سعودی عرب کے وقت کے مطابق11 بجکر55منٹ پر جدہ سے دبئی روانہ ہوں گے ،3بجے دبئی پہنچیں گے ۔سابق وزیرِ اعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان آج دبئی پہنچیں گے، ڈاکٹر عدنان نواز شریف کے ساتھ 21 اکتوبر کو واپس وطن جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے دبئی کے لیے پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے کی پرواز لینا تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی دبئی کی پرواز میں تاخیر کی وجہ سعودی عرب میں ایک ضروری میٹنگ ہے۔نواز شریف میٹنگ میں شرکت کے بعد آج دبئی پہنچیں گے۔
ڈاکٹر عدنان تقریباً 2 ہفتہ قبل لندن سے پاکستان گئے تھے، انہوں نے بیشتر وقت نواز شریف کے ساتھ برطانیہ میں گزارا ہے۔