News Views Events

پاکستان اورجاپان کےدرمیان 79 کروڑ 40 لاکھ ین گرانٹ کے معاہدے پردستخط

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان اور جاپان کے درمیان اناسی کروڑ چالیس لاکھ جاپانی ین گرانٹ کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
رقم صوبہ سندھ میں سیلاب سے متاثرعلاقوں میں تعلیمی سہولیات کی بحالی پر خرچ ہوگی، پراجیکٹ نوٹ پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز اور پاکستان میں جاپان کے سفیر واڈا میتسو ہیرو نے دستخط کئے ۔
اعلامیہ کے مطابق جاپان نے پاکستان کو تریپن لاکھ ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی ہے، اس سے سندھ میں سیلاب سےمتاثرہ بنیادی تعلیمی ڈھانچے کی تعمیرنو اور تعلیمی ماحول سازگار بنانے میں مدد ملے گی۔لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔
سیکرٹری اقتصادی امور نے دونوں فریقین کے مابین مزید بامعنی تعاون کے لیے تمام اہم سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کے ساتھ جاپانی حکومت اور عوام کو پاکستان کی عظیم حمایت پر سراہا۔
جاپانی سفیر واڈا میتسو ہیرو نےدوطرفہ تعلقات اور تعاون مزید مستحکم کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنےکا یقین دلایا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.