News Views Events

نواز شریف واپسی؛ منفی قیاس آرائیاں کرنیوالے تھوڑا انتظار کرلیں، عرفان صدیقی

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی سے متعلق منفی قیاس آرائیاں کرنےو الے تھوڑا انتظار کرلیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جے آئی ٹی اور عدالتوں میں سیکڑوں پیشیاں بھگتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منفی قیاس آرائیاں کرنے والے تھوڑا انتطار کرلیں۔ نواز شریف نے ہمیشہ قانون کی پاس داری کی ہے۔ کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے۔ وہ (نواز شریف) ان شا اللہ اب بھی وطن واپس پہنچ کر تمام قانونی تقاضے پورے کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.