News Views Events

تاریخ فلسطینیوں کی حمایت میں تاخیر اور چشم پوشی کرنے والوں کو معاف نہیں کرے گی،مصطفیٰ ملک

0

 
اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ق )نے مسلم امہ پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے لیے بھرپور آواز اٹھائے، او آئی سی کو اس سلسلے میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے جماعت اسلامی کے زیراہتمام منعقدہ قوم فلسطین کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
غلام مصطفیٰ ملک نے کہا کہ مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سمجھتے ہیں کہ آزادی،امن ،استحکام اور ترقی فلسطینی عوام کا بنیادی حق ہے،اور اب وقت آ گیا ہے کہ مسلم ممالک قبلہ اول کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیں اور مسجد اقصی کو صیہونی پنجوں سے آزاد کرانے کے لیے اپنا عملی کردار ادا کریں۔
مصطفیٰ ملک نے کہا کہ مسلم لیگ ق فلسطینی عوام کا جذبہ حب الوطنی اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے ، اسلامی ممالک کی حکومتیں صہیونی ریاست کیلےمتحد مغرب کےخلاف اپنی صفیں مضبوط کریں۔اسرائیل کی جانب سے بجلی، پانی اور ایندھن بھی بند کردیا گیا ہے جس کے بعد سے غزہ میں انسانی بحران سر اٹھا رہا ہے۔
مصطفیٰ ملک کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد شہید اور سینکڑوںزخمی ہوگئے جبکہ شہدا میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل ہیں۔اسرائیل رہائشی عمارتوں، مساجد، دکانوں، فیکٹریوں اور ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے، اسرائیل کے ان وحشیانہ اقدامات پر مغربی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کی خاموشی قابل افسوس ہے تاریخ فلسطینیوں کی حمایت میں تاخیر اور چشم پوشی کرنے والوں کو معاف نہیں کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.