چین اور چلی کے درمیان ترقی و خوشحالی کو فروغ ملا ہے، چینی صدر
بیجنگ :
چین کے صدر شی جن پھنگ سے چلی کے صدر گیبریل بوریک نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ملاقات کی۔چلی کے صدر چین کے سرکاری دورے اور تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لئے بیجنگ میں موجود ہیں ۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد نصف صدی سے زائد عرصے میں چین اور چلی کے تعلقات لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات میں ہمیشہ سرفہرست رہے ہیں۔
چلی جنوبی امریکہ کا پہلا ملک ہے جس نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے اور یہ چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں بھی پیش پیش ہے۔
Nos reunimos junto al Presidente de la República Popular de China, Xi Jinping, para estrechar nuestros lazos y suscribir una serie de acuerdos en materias agrícolas, acuícolas, políticas y de cooperación.
Chile fue el primer país de América del Sur en establecer relaciones… pic.twitter.com/AdLk8y4k3F
— Gabriel Boric Font (@GabrielBoric) October 17, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ چلی کے صدر مملکت مسلسل تیسری مرتبہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین لاقوامی تعاون میں شرکت کر رہے ہیں، جو لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک میں منفرد ہے۔
چین اور چلی کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون سے فریقین کی ترقی و خوشحالی کو فروغ ملا ہے اور دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد پہنچائےگئے ہیں۔