News Views Events

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد سامنے آگئی

0

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد تقریباً 2 ہزار 900 ہوگئی ہے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد تقریباً 2 ہزار 900 ہوگئی ہے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں میں 64 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔
اسرائیلی بمباری سے 856 بچے اور 936 خواتین شہید ہوچکی ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ پر بمباری کے بعد وہاں قریب 10 لاکھ فلسطینیوں نے نقل مکانی کی جنھیں خوراک اور پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ میں یرغمال بنائے جانے والے افراد سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ یرغمالیوں کی تعداد 155 سے بڑھ کر 199 ہو گئی ہے۔
غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری میں شہید ہونے والوں کی تعداد 2900ہو گئی ہےجبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کے حملوں میں اس کے 1400 سے زیادہ شہری ہلاک ہوئے۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ پر بمباری کے بعد وہاں قریب 10 لاکھ فلسطینیوں نے نقل مکانی کی جنھیں ’فوری مدد کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.