News Views Events

پاکستان کسی کو بھی چین سےگہرے تعلقات متاثر نہیں کرنے دےگا،نگران وزیراعظم

0

بیجنگ (نیوزڈیسک)نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے چین سے تعلقات سے زیادہ کوئی رشتہ اہم نہیں ہے۔ پاکستان کسی کو بھی چین سےگہرے تعلقات متاثر نہیں کرنے دےگا۔ سی پیک کی بدولت گزشتہ 10 سال میں پاکستان کا منظرنامہ تبدیل ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے بیجنگ میں سی پیک راؤنڈ ٹیبل اجلاس میں تھنک ٹینکس کے محققین اور اسکالرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین لازوال دوستی ہر موقع پر ثابت قدم رہی ہے۔ انقلابی منصوبہ سی پیک، پائیدار ترقی کے قومی ایجنڈے کو آگے بڑھا رہا ہے۔
انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ سی پیک نے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنایا۔ ان منصوبوں سے ہماری نوجوان آبادی کو ترقی کے مواقع ملیں گے۔ روزگار کے مواقع، غربت میں کمی اور دیہی ترقی میں سی پیک نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ سی پیک نے پسماندہ کمزور طبقے کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.