بی آر آئی ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ کا باعث ہے :ایران
بی آر آئی ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ کا باعث ہے :ایران
تہران(شِنہوا)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) تجارت کو فروغ دینے اور اپنے راستے پر موجود ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے میں مدد کر سکتا ہے۔
انہوں نے یہ بات ایرانی دارالحکومت تہران میں پیر کے روز ہفتہ وار پریس کانفرنس میں 17 اور 18 اکتوبر کو بیجنگ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی تعاون کے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم اور بی آر آئی کی 10ویں سالگرہ کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔
2013 میں تجویز کردہ اس اقدام کا مقصد قدیم شاہراہ ریشم کے راستوں پر اور اس سے آگے تجارت اور بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورکس تعمیر کرنا ہے۔ یہ سلک روڈ اکنامک بیلٹ اور اکیسویں صدی کی میری ٹائم سلک روڈ پر مشتمل ہے۔
کنعانی نے کہا کہ ایران نے بی آرآئی کا خیرمقدم کیا ہے اور اس پر عمل درآمد میں تعاون کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران یہ سمجھتا ہے کہ اس طرح کے اقدامات مشترکہ علاقائی اور عالمی مفادات پر مبنی ہوتے ہیں اور شریک ممالک اور شراکت داروں کے مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں ایران کے چین کے ساتھ اچھے روابط وتبادلوں کی فضا قائم ہے۔
تہران کے میئر علیرضا زکانی اس فورم میں شرکت کریں گے۔