News Views Events

چین کامسئلہ فلسطین پر اسلامی ممالک کے مو قف کی حمایت کا اعلان

0

چین مسئلہ فلسطین پر اسلامی ممالک کے مو قف کی حمایت کرتا ہے، چینی وزیر خارجہ
غزہ میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں، وانگ ای

بیجنگ : سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے درخواست پر ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

چینی میڈ یا کے مطا بق
عبداللہیان نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں شہریوں پر حملوں کی روک تھام اور انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے جلد از جلد اقدامات کیے جائیں۔ ایران اس مسئلے کو سیاسی طریقوں سے حل کرنے اور اس معاملے پر چین کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ چین مسئلہ فلسطین پر اتحاد اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور متفقہ موقف اپنانے میں اسلامی ممالک کی حمایت کرتا ہے۔ بین الاقوامی برادری کو ایسے اقدامات اپنانا چاہیے جس سے عام شہریوں کو نقصان نہ پہنچے۔ اولین ترجیح صورتحال کو ٹھنڈا کرنا اور غزہ میں ایک سنگین انسانی تباہی کو روکنا ہے، جس میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں، علاقائی امن کو نقصان پہنچ رہا ہے اور مشرق وسطیٰ کے امن عمل کو تباہی کا سامنا ہے۔
وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ اپنے دفاع کا حق بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق استعمال کیا جانا چاہیے۔تشدد کا جواب تشدد سے دینے سے نقصان پہنچتاہے جو مزید سنگین بحرانوں کا باعث بنتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.