News Views Events

شراکت دار ممالک کے نوے فیصد سے زائدجواب دہندگان کی "بیلٹ اینڈ روڈ” کے مثبت نتائج کی تعریف ، سروے

0

بیجنگ :
چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این اور رین من یونیورسٹی آف چائنا کی جانب سے کیے گئے عالمی سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کرنے والے ممالک کے 93.8 فیصد جواب دہندگان نے "بیلٹ اینڈ روڈ” کے گزشتہ دس سالوں میں حاصل ہونے والے مثبت نتائج کو سراہا۔
سروے میں شراکت دار ممالک کے 92.2 فیصد جواب دہندگان کے مطابق اقتصادی ترقی کے لیے مضبوط انفراسٹرکچر ایک اہم شرط ہے۔ 86.9 فیصد کی رائے میں ان کے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو "بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر سے فائدہ ہوا ہے اور 84.9 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر نے ان کے ملک کی ترقی کی رفتار کو تیز کیا ہے۔
اس کے علاہ 85 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ بی آر آئی نے ان کے یہاں عوام کی زندگیوں کو مؤثر طریقے سے بہتر بنایا ہے۔ 85 فیصد جواب دہندگان کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ کے ذریعے لوگوں کو بیرونی دنیا کے ساتھ رابطے اور باہمی سیکھ کے زیادہ مواقع ملے ہیں جبکہ 83.5 فیصد، 74.8 فیصد اور 73.8 فیصد جواب دہندگان روزگار کے فروغ، لوگوں کی آمدنی میں اضافے اور غربت میں کمی لانے میں بی آر آئی کے مثبت کردار سے متفق ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.