News Views Events

پاکستان ہمیشہ کی طرح آج بھی فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے،نوازشریف

0

مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت محض فلسطین پر نہیں، پوری انسانیت پر حملہ ہے۔ بچوں، عورتوں سمیت ہزاروں معصوم شہریوں کی شہادت، انسانی ضمیر کیلئے بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ دنیا کو جان لینا چاہیے فلسطین کے مسئلے کے مستقل حل کے بغیر پائیدار امن ہمیشہ خطرے میں رہے گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں نوازشریف نے کہا کہ پاکستان آج بھی ہمیشہ کی طرح فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ حکومتِ پاکستان کو چاہیے کہ ہر عالمی فورم پر فلسطینی کاز کے حق میں آواز اٹھائے نیز مصیبت زدہ فلسطینی عوام کو خوراک، ادویات اور دیگر انسانی ضروریات کی فراہمی کیلئے فوری کاروائی کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.