News Views Events

سائفر کیس میں جیل ٹرائل: عمران خان کو ریلیف نہ مل سکا

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ہائی کورٹ نے سائفر کیس کی جیل سماعت کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سائفر کیس میں گرفتار عمران خان کی درخواست مسترد کردی
فیصلے میں کہا گیا کہ جیل ٹرائل سکیورٹی کے مدنظر چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں ہے،بظاہر جیل ٹرائل کے معاملے پر کوئی بد نیتی نظر نہیں آئی، عمران خان خود اپنی سکیورٹی کے حوالے ماضی متعدد بار خدشات کا اظہار کرچکے، عمران خان کو جیل ٹرائل پر تحفظات ہوں تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں،
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
آج چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے اور سائفر کیس کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سائفر کیس میں سیکریٹ ایکٹ کا سیکشن 5 لاگو ہی نہیں ہوتا۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا سائفر امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید کو دیا گیا جسے وزارت خارجہ نے ڈی کلاسیفائی کیا اور جو اس وقت وزارت خارجہ میں موجود ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.