نگران حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات میں بڑی کمی کا اعلان
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات میں بڑی کمی کا اعلان
نگراں وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہو گا۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافے کے باعث وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نگراں حکومت کی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔