News Views Events

بائیکاٹ مہم،میکڈونلڈ کی چیخیں نکل گئیں،غزہ کے مسلمانوں کیلئے لاکھوں ڈالرز کااعلان

0

بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈ کی جانب سے اسرائیل میں مفت کھانا تقسیم کرنے کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد میکڈونلڈ سعودی عرب نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ اسرائیلی فرنچائز کا خودمختار فیصلہ اور اقدام تھا۔
سعودی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر میکڈونلڈ سعودی عرب نے بیان پوسٹ کیا کہ ’میک ڈونلڈ کی انٹرنیشنل یا کسی بھی ملک میں موجود فرنچائز کے مالک کا اس اقدام کے ساتھ براہ راست یا بالواسطہ کوئی تعلق نہیں ہے۔‘
میکڈونلڈ سعودی عرب نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور عرب شناخت، حب الوطنی اور سعودی برادری کے لیے اپنی غیر متزلزل وابستگی کو اجاگر کیا۔
’ہم نے ہمیشہ زور دیا ہے کہ ہماری ذمہ داری صرف سعودی سرحدوں تک محدود ہے اور ہماری قومی سرحدوں سے باہر جو کچھ بھی فرنچائز مالکان کرتے ہیں اس میں ہم کسی طور بھی شامل نہیں ہیں اور نہ ہی اس کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’خالصتاً سعودی کمپنی کے طور پر، ہمیں اپنے قیام کے بعد سے اپنی سعودی شناخت پر، اور اپنی معیشت اور قومی برادری کی مدد کرنے، اور سماجی اور انسانی ہمدردی کے معاملات جو ہماری کمیونٹی کے لیے باعث تشویش ہیں کو اپنانے پر فخر ہے۔‘
’ان اقدار کے مطابق ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ میکڈونلڈ سعودی عرب، غزہ کے شہریوں کے لیے امدادی کوششوں میں مدد کی غرض سے 20 لاکھ سعودی ریال( 5 لاکھ 33 ہزار ڈالر) کا عطیہ دے گا۔‘
بیان میں کہا گیا ہے ’ایک مرتبہ پھر ہم تصدیق کرتے ہیں کہ میکڈونلڈ کورپ ایک مشترکہ سٹاک کمپنی ہے جس کی ملکیت عرب اور مسلمانوں سمیت دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کے پاس ہے۔‘
’میکڈونلڈ کورپ اپنے عالمی تجارتی مفادات کے حصول کے لیے کبھی بھی سیاست میں شامل نہیں ہوتا، اور دنیا کے 120 سے زائد ممالک میں اپنے تجارتی مفادات کے تحفظ کے لیے ہمیشہ مکمل غیر جانبداری کا عہد کرتا ہے اور کسی بھی سیاسی پوزیشن کو اپنانے سے گریز کرتا ہے۔‘
بیان کے مطابق ’کسی بھی ملک میں فرینچائنز مالک کا کوئی بھی فیصلہ یا اقدام میکڈونلڈ انٹرنیشنل، اس کی پالیسی، اصول اور اقدار کی نمائندگی نہیں کرتا۔‘
’آخر میں اپنے ملک کی حفاظت، تمام مسلمان اور عرب ممالک کو نقصان سے بچانے کی اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں۔‘

 

دوسری جانب صارفین کی بائیکاٹ مہم کا میکڈونلڈز کی پاکستانی برانچ کے کاروبار پر اثر پڑ گیا ہے، جس کے بعد میکڈونلڈز پاکستان کو اپنے بزنس کی فکر پڑ گئی ہے۔
میکڈونلڈز کی وضاحت
اس حوالے سے ”میکڈونلڈز پاکستان“ نے ایک پیغام جاری کیا ہے، جس میں اسرائیلی فوج کو مفت کھانا فراہم کیے جانے کے اقدام سے مکمل اظہار لاتعلقی کیا گیا ہے۔
میکڈونلڈز پاکستان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری پیغام میں لکھا ہے کہ ’پاکستان میں قائم میکڈونلڈز ایک مقامی انٹرپرائز ہے جس کی مکمل ملکیت اور آپریشنز ”سیزا فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان“ (SIZA Foods Pvt Ltd Pakistan) کے زیر اختیار ہیں۔‘
وضاحتی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اسرائیل میں واقع میکڈونلڈز اور اس کے امور سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، وہ مقامی سطح پر اسرائیلی انٹرپرائز کے زیرِ اختیار ہے۔‘
میکڈونلڈز پاکستان نے لکھا کہ ’اسرائیل میں واقع میکڈونلڈز ایک الگ ادارہ ہے جیسے پاکستان میں واقع میکڈونلڈز ایک الگ حیثیت رکھتا ہے۔ اسرائیل میں واقع میکڈونلڈز اپنے کاروباری، ابلاغی فیصلوں کا خود ذمہ دار ہے اور اس کا ہمارے پاکستانی بزنس اور امور سے کوئی تعلق نہیں۔‘
فوڈ چین نے مزید لکھا کہ ’کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں ہماری کوئی حصہ داری نہیں ہے۔ ہماری ترجیح ہے کہ ہم آپ کا میکڈونلڈز پر اعتماد و محبت کا یقین بنائے رکھیں۔‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.