News Views Events

پاکستان نے غزہ میں فلسطینیوں کیخلاف اسرائیل کے مظالم کو جنگی جرائم قرار دے دیا

0

نیویارک:پاکستان نے غزہ میں فلسطینیوں کیخلاف اسرائیل کے مظالم کوجنگی جرائم قرار دے دیا اور کہا موجودہ صورتحال غیرقانونی اسرائیلی قبضے اور جارحیت کا نتیجہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسانیت کے خلاف جرائم پر اقوام متحدہ میں مباحثے کا انعقاد کیا گیا، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی سیکنڈ سیکریٹری رابعہ اعجاز نے مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی ناکہ بندی جنگی جرائم،انسانیت کیخلاف جرائم ہیں۔
رابعہ اعجاز کا کہنا تھا کہ فلسطین،مقبوضہ کشمیرمیں عوام کوجبر،قبضےاور تشددکاسامنا ہے، پاکستان کوغزہ میں بمباری کےباعث بگڑتی صورتحال پرتشویش ہے، غزہ میں سنگین ہوتی ہوئی انسانی صورتحال پرگہری تشویش ہے۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ غزہ میں عام شہریوں اوراقوام متحدہ تنصیبات کوبھی نشانہ بنایاجارہاہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی غیرانسانی ناکہ بندی ناقابل قبول ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینی آبادی کو اجتماعی سزا کے طور پر خوراک ادویات بند کرنا قبول نہیں، جارحیت اور تشدد کا موجودہ دورایک افسوسناک یاددہانی ہے، موجودہ صورتحال غیرقانونی اسرائیلی قبضے اور جارحیت کا نتیجہ ہے۔
رابعہ اعجاز نے زور دیا کہ عالمی برادری کو 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر عمل کرانا چاہیے اور خودمختارفلسطینی ریاست کیساتھ دوریاستی حل کیلئےمل کر کام کرنا چاہیے، جنگی جرائم کرنےوالےمجرموں کیلئے استثنیٰ نہیں ہونا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.