News Views Events

سی پیک کو محبت اور تعلقات کی راہداری بنایا جائے گا،چینی سفیر

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈانگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین ایک فیملی کی طرح ہیں، سی پیک کو محبت اور تعلقات کی راہداری بنایا جائے گا، اب سی پیک میں نئے باب کا اضافہ ہونے جارہا ہے۔ نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ وزیراعظم جلد چین کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرا م میں اظہار خیال کرتے ہوئے نئے چینی سفیر جیانگ ژائی ڈانگ نے کہا کہ چین اور پاکستان ایک ٹیم کی طرح ہیں اور ایک ساتھ آگے بڑھیں گے۔
چینی سفیر کا کہنا تھا کہ دس سال میں سی پیک کو مکمل کامیابی ملی، سی پیک روشن مستقبل کی نوید ہے۔
انھوں نے کہا کہ سی پیک میں نئے باب کا اضافہ کیا جائے گا۔ سی پیک کو محبت اور تعلقات کی راہداری بنایا جائے گا۔
جیانگ ژائی ڈانگ نے کہا کہ سکیورٹی اور ترقی کے شعبوں میں تعاون جاری ہے، آئی ٹی، زراعت، صنعت کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.