News Views Events

فی تولہ سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کی بڑی کمی

0

کراچی(نیوزڈیسک) ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے، عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود ملک میں سونا 7800 روپے تک سستا ہوگیا ہے۔ فی تولہ سونا 1 لاکھ 97 ہزار 200 روپے کا ہوگیا، 10 گرام سونا 6684 روپے کمی سے 1 لاکھ 69 ہزار 70 روپے کا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونا 13 ڈالر اضافے سے 1885 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا، چاندی کی قیمت 2500 روپے فی تولہ پر برقرار ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز 10 گرام سونا 4715 روپے مہنگا ہو کر 1 لاکھ 75 ہزار 754 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ عالمی منڈی میں بھی سونا 16 ڈالر مہنگا ہوگیا ہے۔ فسلطین اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ شدید دبائو میں آچکی ہے جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں سونا 1872 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔
گذشتہ دنوں ملک میں ایک ماہ بعد سونے کے سرکاری ریٹ کا اعلان کیا گیا۔سرکاری ریٹ کے مطابق سونے کی قیمتیں 1 لاکھ 99 ہزار 500 روپے مقررکی گئی۔
واضح رہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے سونے اور ڈالر کی قیمت میں خاطر خواہ کمی دیکھی جا رہی ہے، اس سے قبل پرسوں فی تولہ سونا 10 ہزار 500 روپے سستا ہو گیا تھا۔ بدھ کے روز فی تولہ 24 قراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 300 روپے ریکارڈ کی گئی ۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 9002 روپے کمی سے ایک لاکھ 90 ہزار 586 ہوگئی تھی، بدھ کے روز عالمی منڈی میں بھی سونا 5 ڈالر کمی سے 1926 ڈالر فی اونس ہوگیا جبکہ چاندی 100 روپے کمی سے 2700 روپے فی تولہ ہوگئی تھی۔
اس سے پہلے منگل کے روز پاکستان بھر کی سونا مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 6300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کم ہوکر 1931 ڈالرپر آگئی تھی جس سے پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں پر واضح فرق دیکھا گیا تھا۔
یاد رہے کہ آج انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 1 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے، گذشتہ روز ڈالر 279 روپے 51 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان رہا،100 انڈیکس 126 پوائنٹس اضافے سے 48601 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، لندن میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر 39 سینٹ کمی، 85 ڈالر 52 سینٹ پر آ گیا ہے۔
امریکی بلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 3 ڈالر 7 سینٹ کی کمی آئی، 83 ڈالر 7 سینٹ پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
گذشتہ روز سے ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، ڈالر کی قیمت میں اب تک بڑی تعداد میں کمی دیکھی جا چکی ہے، حکومت کے سٹہ بازوں اور اسمگلرز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن سے کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مزید مضبوط ہو گیا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ سستا ہو کر 279 روپے 51 پیسے پر بند ہوا، رواں کاروباری ہفتے کے تین روز میں ڈالر تین روپے اٹھارہ پیسے سستا ہو چکا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے کم ہو کر 279 روپے ہو گئی۔
ڈالر کے ساتھ ساتھ دیگر کرنسیوں کی قیمت میں بھی رد و بدل دیکھنے کو مل رہا ہے ۔
گذشتہ روز کرنسی مارکیٹ میں یورو 1 روپے اضافے سے 297 روپے پر آ گیا، برطانوی پاؤنڈ بھی 346 روپے پر برقرار ہے۔ اماراتی درہم 1 روپے سستا ہو کر 75.20 روپے کا ہو گیا جبکہ سعودی ریال 50 پیسے کمی سے 73 روپے 70 پیسے پر بند ہوا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.