News Views Events

خسارے کے شکار سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل مزید تیزکیاجائے،نگران وزیراعظم

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے اور قومی اداروں کا خسارہ ان مشکلات میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے۔
اسلام آباد میں قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے حوالے سے اجلاس میں نگران وزیراعظم نے پی آئی اے معاملات پر فیصلہ سازی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ٹیکسز سے ان اداروں کا خسارہ پورا کرنا مزید ممکن نہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور خسارے کے شکار دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل مزید تیز کیاجائے، نجکاری کے عمل کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ ہوابازی شعبے کی اصلاحات سے عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔
اجلاس میں نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت پی آئی اے کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں نگران وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد، مشیرِ وزیرِ اعظم احد خان چیمہ متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی مالی صورتحال اور نجکاری کے عمل کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں حائل تمام رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.