News Views Events

پاکستان میں 90 فیصد پولیو وائرس کا ذریعہ افغانستان ہے، نگران وزیرصحت

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران وزیرصحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ پاکستان کے ماحولیات میں90 فیصد پولیو وائرس کا ذریعہ افغانستان ہے، پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق قاہرہ میں ڈبلیوایچ او کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیرصحت ڈاکٹر ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
ڈاکٹرندیم جان نے کہا کہ پاکستان کے ماحولیات میں90 فیصد پولیو وائرس کا ذریعہ افغانستان ہے، تاہم پاکستان نے پولیو کے خلاف بڑی پیش رفت کی ہے، اور رواں سال پولیو کے صرف 3 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.