News Views Events

کیا آپ جانتے ہیں شاہ رخ خان کا اصل نام کیا ہے؟

0

بالی وڈ کے کنگ اور دنیا بھر میں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے شاہ رخ خان کے نام سے تو ہر کوئی وقف ہے ،
دنیا بھر میں شاہ رخ خان اپنے اصل نام کے علاوہ ’بالی وڈ بادشاہ‘ ’کنگ خان‘ اور ’ایس آر کے‘ کے نام سے بھی پہچانے اور پکارے جاتے ہیں۔
سپراسٹار شاہ رخ خان نے1980میں ٹی وی انڈسٹری سے آغاز کیا اور 1992میں فلم ’دیوانا‘ میں پہلی بار کام کیا جس کے بعد انہوں نے ایک نہیں کئی نہیں بلکہ سیکڑوں سپرہٹ فلمیں کر کے بالی وڈ سمیت دنیا بھر میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔
شاہ رخ خان کی سپرہٹ فلموں کی لسٹ کافی طویل ہے جس کی وجہ سے کنگ خان کئی ایوارڈز بھی حاصل کرچکے ہیں۔ ان کی جو فلمیں دنیا بھر میں پسند کی گئیں ان میں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’کل ہو نا ہو‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘، ’رئیس‘ اور دیگر شامل ہیں۔
آن اسکرین جوڑی کے حوالے سے شاہ رخ خان کے ساتھ ان کے مداح اداکارہ کاجول کو بےحد پسند کرتے ہیں۔
شاہ رخ خان نے بھارتی اداکار انوپم کھیر کے پروگرام میں بتایا کہ ان کا اصل نام عبدالرحمان ہے جو ان کی نانی نے رکھا تھا لیکن انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کا یہ نام کہیں رجسٹرڈ نہیں ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.