News Views Events

پاکستان دوسری مرتبہ ٹی20 وہیل چیئر ایشیا کا چیمپیئن بن گیا

0

کھٹمنڈو: پاکستان ٹیم دوسری بار ایشین چیمپئن بن گئی۔ سری لنکا216رنز کے تعاقب میں 17.2اوورز میں 113رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سارتھ نے 25، سومتھ کرونارتنے 20 اور سوڈن آصف ندیم نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مثال خان اور احمد یار نے ایک وکٹ لی۔ عمر گل 95رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
گرین شرٹس نے یکطرفہ مقابلے میں سری لنکا کیخلاف 102رنز سے فتح اپنے نام کی۔ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر ایشیا کپ کے فیصلہ کن معرکے میں دفاعی چیمئپن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان اوپنرز نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے میچ کا اسکور 140تک پہنچایا۔ پاکستان کو پہلا نقصان 140کے اسکور پر محمد عدنان کے رن آؤٹ ہونے کی صورت میں ہوا۔
محمد عدنان اور عمرگل کے درمیان 140رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ محمد عدنان نے 66رنز بنائے۔ اس کے فورا بعدمحمد لطیف 4رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 150رنز پاکستان کو دوسرا نقصان ہوا۔ ساجد علی عباسی 8رنز بناکر پویلین لوٹے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 196رنز پر گری۔ عمر گل 95رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔ انہوں نے 53گیندوں کی مدد سے 95رنز کی اننگز کھیلی۔ مثل خان 14رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ پاکستان نے 5وکٹوں کے نقصان پر 215رنز بنائے۔ فیض11 اور احمد یار 8رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ جبکہ سوجیوا نے دو وکٹیں لیں۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 17.2اوورز میں 113رنز پر ڈھیرہوگئی اور پاکستان نے 102 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔ سارتھ نے 25، سومتھ کرونارتنے 20 اور سوڈن آصف ندیم نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مثال خان اور احمد یار نے ایک وکٹ لی۔ اوپنر عمر گل کو بہترین پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.