ہانگ ژو ایشین گیمز بہترین مقابلوں میں سے ایک ہے، کویتی گولڈ میڈلسٹ
کویت سٹی (شِنہوا) کویتی شوٹر عبداللہ الراشدی نے کہا ہے کہ ہانگ ژو ایشین گیمز ان کے اب تک کے سب سے اچھے اور خوبصورت مقابلوں میں سے ایک تھے۔
شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں مردوں کے اسکیٹ انفرادی ایونٹ میں گولڈ میڈلسٹ نے کھیلوں کے لئے پورے شہر کی تنظیم ، خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کی تعریف کی۔
الراشدی نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ انہوں نے سونے کا تمغہ جیتا ہے جو ایونٹ میں عالمی ریکارڈ سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔
انہوں نے شوٹنگ کے شعبے میں ایشیا کی قابل ذکر پیش رفت کا ذکر کیا اور متعدد عالمی چیمپیئن شپ جیتنے کے متاثر کن ٹریک ریکارڈ کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ چین، قازقستان، قطر اور کویت جیسے ممالک کی براعظم اور عالمی دونوں سطح پر اس کھیل میں ایک شاندار تاریخ ہے۔
کویتی شوٹر نے کہا کہ چین تمام کھیلوں میں نمائندگی کرنے والے سب سے اہم اور سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے بڑی ترقی کی ہے اور اولمپکس اور دیگر عالمی مقابلوں میں مسلسل تمغے جیتے ہیں۔