News Views Events

نواز شریف کے بغیر ہمارا ملک اورعوام رُل گئے ہیں،مریم نواز

0

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے عوام کی خاطر اقتدار کے کم اور مشکلات کے دن زیادہ دیکھے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر کو پاکستان کا لیڈر نواز شریف واپس آرہا ہے، 7 سال سے پاکستان میں چھائی اداسی امید میں بدلنے جارہی ہے، نواز شریف کے سوا کوئی وزیراعظم آیا جس نے قیمتیں نہ بڑھنے دی ہوں؟َ

May be an image of 4 people and dais
انہوں نے کہا کہ اگر 8 اکتوبر کو یہ عالم ہے تو 21 اکتوبر کو کیا ہوگا، کل ہم پر برا وقت تھا، انہوں نے دن رات گالم گلوچ کی، ہم پر الزامات لگائے، ہم ایسے نہیں کریں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ 4 برس ایسے جوکروں کی حکومت تھی جو جتنی بڑی گالی دیتا تھا اسے اتنی بڑی وزارت ملتی تھی، ہیلتھ کارڈ جس کا ٹھیکیدار آج کوئی اور بنا ہے وہ پروگرام نواز شریف نے بنایا تھا۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو کسی نے فارن فنڈنگ کے ذریعے لانچ نہیں کیا گیا تھا۔ قوم آج نواز شریف کا راستہ دیکھ رہی ہے۔
نواز شریف کے بغیر ہمارا ملک اورعوام رل گئے ہیں، نواز شریف آئے گا اور ملک کو مشکلات سے نکال کر دکھائے گا۔ کل جو ہم پر ہنس رہے تھے آج ان پر مشکل وقت آیا ہے لیکن ہم ان پر نہیں ہنسیں گے۔

May be an image of 2 people and text

انہوں نے کہا کہ عوام نواز شریف کا راستہ اس لیے دیکھ رہے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ ملک کو ٹھیک کر کے دکھایا ہے۔ نواز شریف پاکستان کا بیٹا ہے اس کے آباو اجداد کی قبریں یہی پر ہیں۔ گزشتہ حکومت نے عوام سے دوائی بھی چھین لی تھی، نواز شریف کے حکومت کو گھرا کر ایک ’گھڑی چور‘ کو ملک پر مسلط کیا گیا، یہ لوگ کل کو جو ہمارا مذاق اڑایا کرتے تھے آج ان پر بُرا وقت آیا ہے لیکن ہم ان پر نہیں ہنسیں گے۔

مریم نواز نے جلسے کے شرکا کو مخاطب کر کے کہا کہ نواز شریف کا راستہ کیوں دیکھ رہے ہو؟، جو پچھلے 7 سال سے پاکستان پر اداسی چھائی ہوئی تھی وہ آج اُمید میں کیوں بدلتی جا رہی ہے؟ اس سچائی اور حقیقت سے کوئی اور واقف نہیں ہے کہ جو شخص 21 اکتوبر کو واپس وطن آ رہی ہے اس نے اقتدار کے دن کم دیکھے ہیں اور مشکلات کے دن زیادہ دیکھے ہیں، عوام بتائیں یہ بات سچ ہے یا نہیں؟۔
انہوں نے کہا کہ مجھے آپ کی گواہی چاہیے کہ کیا پاکستان کی 76 سالہ تاریخ میں نواز شریف کے علاوہ کوئی ایسا وزیر اعظم آیا جو 4 سال تک کسی چیز کی قیمت نہ بڑھنے دے۔ نواز شریف کے دور میں چینی کی قیمت 50 روپے تھی، آٹا 4 سال 35 روپے کلو رہا۔ روٹی 2 روپے سے 5 روپے تک رہی۔ ڈالر 105 روپے سے اوپر نہیں جانے دیا گیا۔ عوام کو سستی بجلی، سستی گیس، سستی کھاد ملتی رہی۔ یہ سب کچھ نواز شریف نے 4 سالوں میں ممکن کر کے دکھایا۔
نواز شریف کے دور میں مہنگائی 2 فیصد تھی آج آئے روز بڑھتی جا رہی ہے۔ نواز شریف کو اپنے دفتر سے نہیں نکالا گیا بلکہ آپ کی زندگیوں سے خوش حالی کو نکالا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.