News Views Events

چودھری شجاعت کی کارکنوں کو آئندہ انتخابات کے لیے بھرپور تیاری کی ہدایت

0

لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے صدرو سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اسے ان کی رہائشگاہ پر سندھ میں پارٹی کے صوبائی صدر محمد طارق حسن نے ملاقات کی ۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری شافع حسین بھی موجود تھے ۔
ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورت حال اور پارٹی کے تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔
محمد طارق حسن نے چودھری شجاعت حسین کو سندھ میں پاکستان مسلم لیگ کی کارکردگی ،سرگرمیوں اور دیگرامور سے آگاہ کیا ۔
چوہدھری شجاعت حسین نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ کاقومی سیاست میں اہم کردارہے اور پارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپورحصہ لے گی ،امیدواروںکو میرٹ پر ٹکٹ جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے محمد طارق حسن کو ہدایت کی کہ سندھ میں پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنایا جائے اورآئندہ عام انتخابات کے لیے بھرپور تیاری کی جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.