News Views Events

تین سابق قومی کرکٹرز بہت جلد فیئر ڈیل گروپ کے پروجیکٹس میں نظر آئیں گے

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق قومی کرکٹرزشاہد خان آفریدی،محمد یوسف اور مشتاق احمد کی فیئر ڈیل آفس لاہور آمد،چیئر مین فیئر ڈیل گروپ چودھری عبد الرئوف ،سی ڈی او پارک ویو سٹی لاہو شعیب صدیقی سے ملاقات کی اورفیئر ڈیل کے مستقبل کے پروجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیجنڈ کرکٹرز شاہد خان آفریدی،محمد یوسف اور مشتاق احمد نے فیئرڈیل آفس لاہور کا دورہ کیا اور چیئرمین فیئر ڈیل گروپ چوہدری عبد الرئوف ،سی ڈی او پارک ویو سٹی لاہو شعیب صدیقی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر سابق سٹارز نے فیئر ڈیل گروپ کے پروجیکٹس کی تعریف کی اور کارکردگی کو سراہا۔سابق سٹارز نے فیئر ڈیل گروپ کے پروجکیٹس میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔

چیئر مین فیئر ڈیل گروپ چوہدری عبد الرئوف نے سابق سٹارز کو خوش آمدید کہا اور ان کے ساتھ مستقبل کے پروجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا۔تینوں سابق سٹار بہت جلد فیئر ڈیل گروپ کے پروجیکٹس میں نظر آئیں گے۔جس کے بارے میں ملاقات کے دوران گفتگو کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.