News Views Events

میری پہلی اور آخری ترجیح معیشت کی بحالی ہے، نواز شریف

0

لندن (نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام ملکی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے اور ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے، مل کر پاکستان کومعاشی بدحالی، مہنگائی سے نکالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں اوورسیز رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا کہنا تھا کہ میری پہلی اور آخری ترجیح معیشت کی بحالی ہے، پاکستان کو معاشی میدان میں مستحکم کرنے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے ختم کیا گیا تھا۔
نوازشریف نے کہا کہ عوام ملکی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، اور ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے ختم کیا گیا تھا، پاکستان کو معاشی بدحالی اور مہنگائی سے نکالیں گے، اوورسیز پاکستانی ملکی صنعت کوچلانےمیں اہم کرداراداکریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.