پاک چین سیاحتی تبادلوں کے سال کے موقع پر 2دستاویزی فلموں کی رونمائی
اسلام آباد(نیوزڈیسک) موجودہ سال چین پاک سیاحتی تبادلوں کے سال کے طور پر منایا جا رہا ہے ۔
چا ئنہ میڈیا گروپ کے مطابق اس مناسبت سے بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے زیراہتمام دو دستاویزی فلموں کی رونمائی کی گئی۔
ان دستاویزی فلموں میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے خوبصورت مناظر، لاہور کے تاریخی مقامات اور روایتی کھانوں کی شاندار منظر کشی کی گئی ہے۔
اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا کہ اس سال پاکستان اور چین دونوں "سیاحتی تبادلوں کا سال” منا رہے ہیں اور سفارتخانے کی جانب سے پاکستان کی شاندار تاریخ، ثقافتی ورثے اور قدرتی حسن سے چینی لوگوں کو متعارف کرانے کے لیے بہت سی سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان دو دستاویزی فلموں کی رونمائی ایسی ہی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔ ہم فوڈ ڈپلومیسی کے ذریعے چین کے عوام تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔