ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کے سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھال لی
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھال لی۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب پی این ایس ظفر اسلام آباد میں ہوئی جس میں سبکدوش نیول چیف ایڈمرل ریٹائرڈ محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی کمان نئے ایڈمرل نوید اشرف کے حوالے کی۔
Admiral Naveed Ashraf HI(M) TBt has assumed Command of #PakistanNavy as 23rd Chief of the Naval Staff. In change of Command ceremony at PNS ZAFAR Islamabad, Admiral Muhammad Amjad Khan Niazi NI(M) SBt handed over the reins of command to Admiral Naveed Ashraf. (1/2) pic.twitter.com/4JRSPN5Bpf
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) October 7, 2023
ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا شرکا سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا پاک نیوی کی کمانڈ کرنا میرے لیے بہت اعزاز تھا، پاک بحریہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل ہے اور پاک بحریہ کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا مصنوعی ذہانت کا مستقبل میں زندگیوں پر بہت گہرا عمل دخل ہو گا، ہمارے لیے مستقبل کے چیلنجز سامنے رکھتے ہوئے صلاحیت بڑھانا ناگزیر ہے۔
سبکدوش ہونے والے نیول چیف کا کہنا تھا پاکستان مشترکہ کوششوں اور تعاون پر یقین رکھتا ہے، بلیو اکانومی کسی بھی ملک کے لیے انتہائی اہم ہوتی ہے۔