News Views Events

نیپال کے وزیراعظم بھی چین کی سائنسی وتکنیکی صلاحیتوں میں ترقی کے معترف

0

نیپال کے وزیر اعظم پرچنڈا نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہےکہ ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کر نا ان کے لئے اعزاز تھا ۔
وزیر اعظم پرچنڈا نے کہا کہ بیجنگ اولمپک گیمز نے بھی چین اور چینی عوام کی ترقی کے معیار اور صلاحیت کا دنیا کے سامنے شاندار مظاہرہ کیا تھا لیکن اس بار ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے انہیں اندازہ ہوا ہے کہ چین کی سائنسی اور تکنیکی صلاحیتوں میں بہت تیزی سے ترقی ہوئی ہے اور تنظیم اور کوآرڈینیشن کی صلاحیت بھی ایک نئی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب ایشیائی ممالک کے عوام کو متحد کرنے اور کھیلوں کے ذریعے ایشیا کو مزید خوشحالی اور ترقی کی طرف لے جانے میں بہت مددگار ثابت ہوگی۔
نیپالی وزیراعظم نے کہا کہ اس عرصے میں ،انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر معزز صدر شی جن پھنگ سے پرخلوص ماحول میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور یہ محسوس کیا کہ صدر شی جن پھنگ نیپال کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
نیپال کے وزیر اعظم پر چنڈا نے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی بہت گہری ہے اور ان کے خیال میں صدر شی جن پھنگ ایک دوررس وژن کے حامل عظیم رہنما ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی جب بھی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے صدر شی کو بہت مخلص پایا اور ہر بار ان سے تبادلہ خیال کے بعد اپنے اندر نئی توانائی، نیا جوش اور نیا اعتماد محسوس کیا ۔
نیپالی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ انیشی ایٹوز کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شی جن پھنگ کے "بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو کو نیپال نےایک شراکت دار کے طور پر سنجیدگی سے لیا ہے اور فعال طور پر اس پر عمل درآمد بھی کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.