News Views Events

ورلڈ چیمپئن لیگ 2024 میں پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز مدمقابل ہوں گے

0

ورلڈ چیمپئن لیگ 2024 میں پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز مدمقابل ہوں گے

دبئی ( ):انگلینڈ میں اگلے سال نئی ایک ٹی 20 لیگ کا انعقاد کا کیا جارہا ہے جس میں پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز ایکشن میں نظرآئیں گے۔ انگلینڈ کے شہر ایجبسٹن میں منعقدہ اس لیگ کا انعقاد بالی ووڈ فلم کمپنی زاباوا انٹرٹینمنٹ کررہی ہے۔ لیگ میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ دنیا کے کئی نامور ستارے بھی چمکتے نظر آئیں گے۔ منتظمین کے مطابق عالمی کرکٹ کے 6 بڑے ممالک انگلینڈ، بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے ریٹائرڈ اور نان کنٹریکٹ کھلاڑی ورلڈ چیمپئن لیگ 2024 کا حصہ ہوں گے ۔ ان میں وہ کھلاڑی بھی شامل ہوں گے جنہوں نے 2017 میں چیمپیئنز ٹرافی ایجبسٹن پاک بھارت میں شرکت کی تھی۔ زباوا انٹرٹینمنٹ کے ڈائریکٹر ہرشیت تومر کے مطابق یہ ٹورنامنٹ دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کو میدان میں لائے گا ۔ انگلینڈ ہمیشہ سے کرکٹ کا گھر رہا ہے اور اس کے شہر برمنگھم بڑی تعداد میں پاکستانی اور بھارتی آباد ہیں جنہیں 10 روز تک اعلیٰ سطح کی کرکٹ دیکھنے کو ملےگی۔ یہ لیگ 2024 کے موسم گرما میں کھیلی جائے گی تاہم یہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور انگلش ڈومیسٹک شیڈول (نومبر 2023) کے اعلان سے مشروط ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.