News Views Events

حکومت پنجاب کا کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

0

پنجاب بھر میں آشوب چشم کے پھیلاؤ کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو کل بند رکھنےکا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں آشوب چشم نے وبا کی شکل اختیار کرلی ہے اور اسکول کے طلبا و طالبات تیزی سے متاثر ہورہے ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو کل بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
پیر سے اسکول کے بچوں کو مرکزی دروازے پر اساتذہ خود چیک کریں گے اور آشوب چشم کے متاثرہ بچوں کو اسکول میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یاد رہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی آشوب چشم کی وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر اساتذہ اور طلبا کے لیے مراسلہ جاری کیا تھا ، جس میں علامات کی صورت میں خاص طور پر احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹر یحییٰ کا کہنا تھا کہ آشوب چشم کے مریضوں کے علاج میں انتظامات مکمل ہیں، مریض خود سے علاج کرنے کے بجائے ڈاکٹرزسے رجوع کریں۔
ڈاکٹر محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے کہا تھا والدین بچوں کو اسکول بھیجتے وقت احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.