News Views Events

کندھ کوٹ میں راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے 4بچوں سمیت 8افراد جاں بحق

0

کندھ کوٹ(نیوزڈیسک)صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مکان میں راکٹ پھٹنے سے آٹھ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ تحصیل کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں پیش آیا اور مرنے والوں میں چار بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد شامل ہیں۔
ایس ایس پی کشمور روحیل کھوسہ نے پاکستانی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ دھماکہ علی نواز سبزوئی نامی شخص کے مکان کے اندر ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
سندھ کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نگران وزیراعلیٰ نے دریافت کیا ہے کہ راکٹ لانچر زنگی سبزوئی گوٹھ میں کیسے پہنچا اور آیا اس گوٹھ میں ڈاکوؤں کے سہولت کار موجود ہیں؟
پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ گھوڑا گھٹ تھانہ کی حدود علی نواز سبزوئی میں پیش آیا جہاں اہلخانہ نامعلوم مقام سے ملنے والا گولہ بیچنے کے لئے توڑ رہے تھے۔
حادثے میں 4بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہوگئے، گولا پھٹنے سے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔
کندھ کوٹ پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.