پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی ڈی جی یورپین ہوم افئیرز اور مائیگریشن سے ملاقات
یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کے لیے پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے ڈائریکٹر جنرل یورپین ہوم افئیرز اور مائیگریشن مونیک پارئیاٹ سے ملاقات کی جس میں دونوں فریقین نے یورپین یونین اور پاکستان کے درمیان جاری باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی ان تعلقات کی رفتار کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے باہمی رابطوں کو بڑھانے کے لیے دونوں فریقین کے درمیان مائیگریشن اور موبیلٹی ڈائیلاگ کو فعال کرنے کے طریقوں اور راستوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔