News Views Events

چین اور شام کے عوام دوستی کے لحاظ سے بہت قر یب ہیں، بشار الاسد

0

ہانگ چو ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب اور اس سے متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت کے لیے چین آنے والے شامی صدر بشار الاسد نے چائنا میڈیا گرو پ کو دئےگئے ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ اگرچہ چین اور شام جغرافیائی طور پر بہت دور ہیں لیکن دونوں ممالک کے عوام دوستی کے لحاظ سے قریب ہیں، چین ایک عظیم ملک ہےمگر متکبرنہیں ہے۔

بشار الاسد نے کہا کہ ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب متاثر کن تھی اور چینی ناظرین نے شامی وفد کی بھر پور حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے کہا کہ جغرافیائی فاصلے کی وجہ سے ہمارے احساسات قدرے دور ہو سکتے ہیں لیکن ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کا منظر ثابت کرتا ہے کہ چین اور شامی عوام کی دوستی گہری ہے۔ بشا ر الاسد نے کہا کہ وہ چینی انٹرنیٹ صارفین کا بھی شکریہ ادا کرنا چا ہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جو تبصرے انہوں نے پڑھے ہیں وہ بہت متاثر کن ہیں اور چینی عوام زمانہ قدیم سے لے کر آج تک شام کے ساتھ چین کے تعلقات کے بارے میں بہت اچھی طرح جانتے ہیں ۔ شامی صدر نے کہا کہ چینی عوام یہ بھی جانتے ہیں کہ شام میں کیا ہو رہا ہے اور وہ شام سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ افتتاحی تقریب کے ذریعے ہم نے جو محسوس کیا ، اس جذبے کا مظہر چینی سوشل میڈیا پر پیغامات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین ایک عظیم ملک ہےمگر متکبرنہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.