چین نے ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کے کشتی رانی مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا
ہانگ ژو (شِنہوا) چینی کشتی سواروں نے 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے لائٹ ویٹ ڈبل اسکلز میں پہلا طلائی تمغہ جیت لیا۔
چند ہفتے قبل ورلڈ چیمپیئن شپ 2003 میں چھٹے نمبر پر رہنے والی زو جیا چھی اور چھیو شی پھنگ نے فویانگ واٹر اسپورٹس سینٹر میں 7 منٹ 6.78 سیکنڈ میں بڑی آسان برتری سے کامیابی سمیٹی۔
ازبکستان کی لوئیزاخون اسلومووا اور ملیکا تگماتووا نے 7 منٹ 16.49 سیکنڈز کے ساتھ دوسری جبکہ انڈونیشیا کی چیلسی کارپٹی اور متیرا رہما پتری نے 7 منٹ 17.64 سیکنڈز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی