صیہونیوں نے مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا
یوم کپور پرصیہونیوں نے مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی حکام کا کہنا ہےکہ 673 اسرائیلی زبردستی مسجد الاقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے۔ صیہونیوں کو اسرائیلی فورسز کا تحفظ حاصل تھا۔
♦️هم اکنون یورش گسترده شهرک نشینان صهیونیست با پشتیبانی ارتش رژیم صهیونیستی به مسجد الاقصی
🔹اخبارجبهه مقاومت @akhbarjm pic.twitter.com/5m7mw2JMNN
— اخبار جبهه مقاومت (@akhbarjm) September 24, 2023
فلسطینی حکام کے مطابق صیہونی مسجد الاقصی کے دروازے پر شور کرتے رہے۔اسرائیلی فورسز کے اس اقدام پرمسلم اُمہ کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ سعودی عرب، مصر اور قطر سمیت کئی ممالک نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اسرائیلی فورسز نے ایک بار پھر فلسطین میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں صیہونی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پردھاوا بول دیا۔ اس دوران فائرنگ سے دو نوجوان شہید ہوگئے۔ دونوں کو سرپر گولیاں ماری گئی تھیں۔