پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا شادی کے بندھن میں بندھ گئے
بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ ان کی شادی کی تقریب گذشتہ روز اُدے پور میں ہوئی۔
پرینیتی چوپڑا نے آج اپنی شادی کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک طویل عرصے سے اس دن کا انتظار کر رہے تھے، آخر کار مسٹر اینڈ مسز بن گئے۔‘
پرینیتی نے اپنی شادی کے دن ٹی پنک رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا جب کہ راگھو چڈھا نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی پہن رکھی تھی۔
شادی کی تقریب اودھے پور کے تاج لیک پیلس میں ہوئی تھی جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔
بھارتی میڈیا مطابق شادی کی تقریب میں نئی دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجری وال، پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ بھگونت مان اور دیگر سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔
واضح رہے کہ راگھو چڈھا 2022 میں بھارت کے سب سے کم عمر رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔
اداکارہ پرینیتی چوپڑانے سن 2014 میں فلم ‘لیڈیز ورسز رکی بھیل کے ذریعے بالی وڈ نگری میں قدم رکھا تھا۔
انہوں نے دعوتِ عشق، شد دیسی رومانس، کِل دل، عشق زادے، ہنسی تو پھنسی اور میری پیاری بندو جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔
From the very first chat at the breakfast table, our hearts knew. Been waiting for this day for a long time .. So blessed to finally be Mr and Mrs!
Couldn’t have lived without each other .. Our forever begins now .. 💖 pic.twitter.com/M1xQ8BIHLt
— Parineeti Chopra (@ParineetiChopra) September 25, 2023