News Views Events

مصر کے معرو ف اداکار احمد عصام ٹریفک حادثے میں جاں بحق

0

مصر کے معرو ف اداکار احمد عصام ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق ڈرامے "چارلی” کی ٹیم کے ارکان کو اس وقت شدید صدمے کا سامنا کرنا پڑا ہے جب شام کو شو میں ان کے ساتھ کام کرنے والے فنکار احمد عصام کی صبح موت کی خبر آگئی۔
اس اچانک موت نے سب کو غم میں مبتلا کردیا۔ ڈرامہ بطور ہیری محمد فہیم اداکاری کر رہے ہیں۔ اسے مدحت العدل نے لکھا اور اس میں مصری فنکاروں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
رپورٹ کے مطابق جمعہ کی شام شو میں ساتھ رہنے والے فنکار احمد عصام کی موت سے تمام ساتھی اداکار حیران رہ گئے۔ ڈرامہ کے ہیرو محمد فہیم نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے مرحوم کے لیے سوگ کا اظہار کیا۔ فنکار احمد عصام کی نماز جنازہ ہفتہ کو دوپہر کو قاہرہ کی سیدہ نفیسہ مسجد سے ادا کی گئی۔
مرحوم فنکار نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز بچپن سے کیا۔ انہوں نے نیشنل چلڈرن تھیٹر میں حصہ لیا۔ دو سال قبل وہ "چارلی” کے گروپ میں شامل ہوئے تھے۔
تھیٹر گروپ کے ارکان کو شدید صدمے کا سامنا ہے کہ چند گھنٹے قبل انہیں چھوڑ کر جانے والے نوجوان ادا کار کس طرح اس بے ثبات دنیا سے کوچ کرگیا۔ موت کی چونکا دینے والی خبر کا اعلان مصری فنکار عادل شعبان نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان فنکار تھیٹر سے واپسی کے دوران ایک دردناک حادثے کے بعد انتقال کر گیا۔
مصری فنکار نے انکشاف کیا کہ احمد عصام اپنے بھائی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوئے۔ ان کے بھائی کی بھی چند سال قبل تھیٹر جاتے ہوئے حادثے میں موت ہو گئی تھی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.