News Views Events

مغربی افریقی ملک بینن میں پٹرول کے گودام میں آگ لگنے سے 35 افراد ہلاک

0

مغربی افریقہ کے ملک بینن میں پٹرول کے گودام میں آگ لگنے سے ایک بچے سمیت 35 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ 12 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی افریقی ملک بینین کی وزارت داخلہ نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی علاقے اوئیمے میں پٹرول کے گودام میں آگ لگنے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک ہوئے ہیں، اور 12 سے زیادہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی سے پٹرول کے تھیلے اتارے جا رہے تھے۔ نائجیریا سے اسمگل شدہ پیٹرول بینن میں آتا ہے جسے غیر قانونی طور پر گودام میں منتقل کیا جا رہا تھا۔
بینن حکام کے مطابق فائر بریگیڈ، پولیس اور طبی ٹیموں کو صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر متحرک کر دیا گیا ہے، اور پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے حادثے کی وجہ کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پرایک بچے سمیت 35 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں اور 12 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بینن میں پڑوسی ملک نائجیریا سے اسمگل شدہ پیٹرول آتا ہے اور عام قصبوں اور محلوں میں ذخیرہ کر کے فروخت کیا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.