News Views Events

شہباز شریف کی 93ویں قومی دن پر سعودی حکومت اور عوام کو مبارکباد

0

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا سعودی عرب کے 93 ویں قومی دن پر سعودی عرب کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کے قومی دن پر مبارک اور نیک تمناؤں کا پیغام دیتے ہیں

سعودی عرب کے قیام کو 93 سال مکمل ہونے پر پاکستان کے عوام، اپنے قائد محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دلی خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہیں

شہباز شریف نے کہا کہ 23 ستمبر 1923 کو بانی سعودی عرب عبدالعزیز بن الرحمان آل سعود سے لے کر آج تک آنے والی قیادت کی مسلسل محنت، بصیرت اور قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت سعودی عرب شاندار ترقی سے ہم کنار ہوا ہے

سعودی عرب اور پاکستان دو بھائی ہیں جنہوں نے وقت اور حالات سے قطع نظر اخوت و بھائی چارے اور تعاون و اشتراک عمل کے برادرانہ تعلقات کو مظبوط سے مظبوط تر بنایا ہے

شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کی فراخ دلانہ مدد کی ہے جو لائق تحسین اور ناقابل فراموش ہے

ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان پر لگنے والی پابندیوں کے دوران بھی سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا تھا

حالیہ عرصے میں پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں سعودی قیادت نے خصوصی کردار ادا کیا

سابق وزیراعظم نے کہا کہ تنازعہ جموں و کشمیر سمیت پاکستان کے معاشی، خارجی اور قومی مفادات کے تحفظ میں سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا

دعا ہے کہ سعودی عرب ترقی و خوشحالی کی مزید منازل طے کرے اور پاک سعودی برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں

Leave A Reply

Your email address will not be published.