News Views Events

آذربائیجان کی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے فلائٹس آپریشن شروع کر دیا

0

آذربائیجان کی قومی ایئر لائن نے پاکستان کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن شروع کر دیا۔
پاکستان کے لیے آذربائیجان ایئر لائنز کی پروازوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، پہلی پرواز لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئی۔
لاہور ایئرپورٹ پر غیر ملکی پرواز کے مسافروں کا استقبال وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین ملک نے کیا، اور سول ایوی ایشن کی جانب سے طیارے کو واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا، اس موقع پرآذربائیجان کے سفیر بھی موجود تھے، اور استقبال کے لیے لاہور ایئرپورٹ پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور اور باکو کے درمیان ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ ہوں گی، آذربائیجان ایئر لائنز کی اسلام آباد اور کراچی کے لیے بھی باکو سے ہفتہ وار 2 پروازیں جلد شروع کر دی جائیں گی۔
مشیر برائے ہوا بازی فرحت حسین ملک نے اس موقع پر کہا کہ ملک میں ہوا بازی کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے جا ر رہے ہیں، آذر بائیجان سے ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں، فلائٹ آپریشن شروع ہونے سے مسافروں کو سفری سہولت کے ساتھ زر مبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.