شاہین آفریدی نے شادی کے بعد اہلیہ کے ہمراہ تصویر کیساتھ پہلا پیغام جاری کردیا
اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کی شادی کی تقریب رواں ہفتے میں کراچی میں ہوئی جب کہ دونوں کا ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوا۔
شادی میں معروف کرکٹرز سمیت شوبز ،سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی، اب شاہین نے شادی اور ولیمے سے فارغ ہوکر سوشل میڈیا پر پہلا پیغام جاری کیا۔
Thank you everyone for the warm and lovely wishes. Here is to the beginning of love and laughter with the special one. ❤️ pic.twitter.com/vJi8zGkQJr
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) September 22, 2023
فاسٹ بولر نے سسر شاہد آفریدی کے ہمراہ شادی اور اہلیہ انشا کے ساتھ ولیمے کی تصویر شیئر کی۔
شاہین آفریدی کی جانب سے شیئر کی گئی یہ دونوں تصاویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہیں۔
شاہین اور انشا کی اس تصویر میں دونوں کا چہرہ نظر نہیں آرہا بلکہ ان کے ہاتھ ایک دوسرے کے ہاتھوں میں دکھائی دے رہے ہیں۔
ان خوبصورت تصاویر کے ساتھ شاہین آفریدی نے پیغام بھی لکھا اور شادی پرآنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
شاہین نےکہا ’آپ سب کی نیک خواہشات و تمناؤں کا شکریہ، یہ کسی خاص انسان کے ساتھ پیار محبت اور خوشیوں کی شروعات ہے‘۔
دوسری جانب انسٹاگرام پر شاہین اور انشا کے ولیمے کی تصاویر لینے والی فوٹوگرافر نے بھی ان کی ایک تصویر شیئر کی جس میں شاہین کا چہرہ دکھائی دے رہا ہے لیکن انشا کا محض ہاتھ ہی ہے۔